شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکسز کی ادائیگیاں کریں بصورت دیگر نادہندگان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی- سید محمد معین
انہوں نے کہا کہ یکم مئی 2022 سے 18 مئی 2022 تک 8 لاکھ کی ریکوری کی گئی جبکہ انکی تعیناتی کے روز 18 مئی سے 26 مئی 12 لاکھ اور مجموعی طور پر 20 لاکھ کی ریکوری وصول کی گئیں ہیں اور ماہ مئی کےاختتام تک کل 50 لاکھ سے زائد ٹیکسز ریکوریوں کی وصولیاں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ شہری قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکسز کی ادائیگیاں کریں بصورت دیگر اس ضمن میں متعلقہ انسپکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈیفالٹرز کی ریکوریوں کی عدم وصولی کی صورت میں انکی پراپرٹی سربمہر کردی جائیں گی۔ سید محمد معین کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے