اقتدار سے محرومی کیبعد عمران خان ملک دشمنی پر اترآئے ہیں،کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک توڑنے اور پاک فوج کے خلاف دئیے گیے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کے پیچھے پاگل ہوچکا ہے، عمران خان کے بیانات اور طرز عمل سے مسلسل ملک دشمنی ٹپک رہی ہے، پاکستان کو توڑنے اور پاک فوج کے خلاف عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہوں،
چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے پاگل ہوچکے ہیں اور وہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین پچھلے کئی دنوں سے گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں چھپے بیٹھے ہیں اور وہاں سے ملک کی سالمیت پر بار بار وار کر رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اقتدار سے بے دخلی ایک عام بات ہوتی ہے
لیکن نہ جانے کیوں عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد پاگل ہوئے پھر رہے ہیں اور اقتدار نہ ملنے کے بعد ملک دشمنی پر اترآئے ہیں، عمران خان بیرونی آلہ کار بن کر پاکستان کی سالمیت پر حملے کررہے ہیں، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کو عمران خان کے ملک دشمن اور انتہائی بے ہودہ بیانات کا نوٹس لینا چاہئے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنا چاہیے