جی ٹی روڈ پشاور ترنول تا سنگجانی بس اسٹینڈوں پر رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کا ناجائز قبضہ
انتظامیہ کی خاموشی نے عوامی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا،عوامی حلقہوں کا وزیراعظم پاکستان چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے فوری نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ترنول تا سنگجانی تک بس اسٹینڈ رکشہ اسٹینڈ بن چکا ہے جب کہ دوسری طرف ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر ریڑھیاں لگا رکھی ہیں۔
دوکانداروں نے سامان فٹھ پاتھ پر اور رکشہ ڈرائیوروں نے رکشے روڈ پر کھڑے کر کے سٹاپوں کو رکشہ اسٹینڈ کی شکل میں تبدیل کر دیا ہےترنول جی ٹی روڈ سے ایمرجنسی گزرنے والی ایمبولینس گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں اور موٹروے اہلکار بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ایمبولینس ڈرائیور بے بسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔
انتظامیہ فوری طور پر رکشوں والوں کے لیے متبادل جگہ کی فراہمی یقینی بنائے۔عوامی حلقوں کا وزیراعظم پاکستان چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو پریشانی سے نکالا جا سکے