21

کچھ عناصر الیکشن کے آڑ میں تعصب پرستی کرکے ہماری ساک متاثر کرنا چاہتے ہیں پی پی رہنماء حسن خان

کچھ عناصر الیکشن کے آڑ میں تعصب پرستی کرکے ہماری ساک متاثر کرنا چاہتے ہیں پی پی رہنماء حسن خان

ٹھٹھہ نمائندہ
کچھ عناصر الیکشن کے آڑ میں تعصب پرستی کرکے ہماری ساک متاثر کرنا چاہتے ہیں پی پی رہنماء حسن خان
تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی رہنماء حسن خان نے دھابیجی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ میرے بھائ داوٴد شاہ خان کو پیپلزپارٹی قیادت نے وائس چیئرمین شپ دینے کے اعلان کے بعد یہاں کے کچھ بااثر لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں وہ تعصب پرستی اور منفی پروپگینڈہ کے ذریعے ہماری ساک متاثر کررہے ہیں

جبکہ ہمارا جینا مرنا سندھ دھرتی کیساتھ ہے ہم پی پی کے شروع سے سپوٹر و ووٹر رہے ہیں مقامی سطح پر ہمارے سیاسی سماجی و فلاحی کاموں سے عوام متعارف ہیں ایسے میں ہم پارٹی کی ضلع قیادت پیپلزپارٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر کا نوٹس لیں جو ہمارے ساک کو متاثر کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس موقع پر غلام مصطفے ساریو ، قاری فیاض دیشانی ، انور خان ، روح اللہ خان و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں