42

صوبے کی سنیئر اداکارہ شائستہ صنم کو ایکسی لینس ایوارڈ نہ ملنا سمجھ سے بالا تر ہے ، ورلڈ انٹر ٹینمنٹ پروڈکشن

صوبے کی سنیئر اداکارہ شائستہ صنم کو ایکسی لینس ایوارڈ نہ ملنا سمجھ سے بالا تر ہے ، ورلڈ انٹر ٹینمنٹ پروڈکشن

کوئٹہ (پ ر)ورلڈ انٹر ٹینمنٹ پروڈکشن کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ کی مشہور ومعروف اداکارہ شائستہ صنم کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے

کہ لاتعداد ڈرموں میں مرکزی اور یادگار کردار ادا کرنے والی صوبے کی انتہائی سینئر اداکارہ کو تا حال ایکسی لینس ایوارڈسے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں کہا گیا ہے شائستہ صنم نے 1999 ء میں کوئٹہ سینٹر کی ڈرامہ سیریل ناخدا میں مرکزی کردار اداکرکے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اُنہوں نے گل بشرہ ، کسے وکیل کریں ، آگئی بہار ، مٹی ،مست توکلی ، سمو پیلی ، شنک ، ملامئی ، سپر اسٹار ،

حانی شہہ مرید ، آدینک ، زلیخہ ، دل ہے پڑوسی ، ماہ گل ، دنیا بندی خانہ اور حال ہی میں تیار کی جارہی براہوئی ڈرامہ سیریل بخت میں اپنی شاندار کردار نگاری سے ناظرین کومتاثر کیا اُنہوں نے تاحال اُردو، بلوچی ، براہوئی اور پشتو زبانوں میں بننے والے لاتعداد ڈراموں میں مرکزی کردار اداکئے ہیں مگر صوبے کے اعلیٰ ایکسی لینس ایوارڈ کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے اُنہیں نظر انداز کرنا افسوسناک ہے

بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ، قائم مقام گورنر بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کی سینئر اداکارہ کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا جائے اور ایوارڈ کی نامزدگیوں میں کی گئی گزشتہ ناانصافیوں اور انتہائی جونیئر اداکاروں کو نوازنے کاسختی سے نوٹس لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں