43

پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کیپٹن عاصم ملک

پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کیپٹن عاصم ملک 

لاہور(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والا، ہاتھ میں تسبیح رکھنے والا اور ہر وقت ایاک نعبدو و ایاک نستعین کہنے والا اقتدار سے باہر ہونے کے بعد سب کچھ بھول گیا ہے، کیا یہ سب عوام کو بیوقوف بنانے کے طریقے تھے کیونکہ اگر عمران خان واقعی ریاست مدینہ بنانا چاہتے تھے تو یہ مقصد اب بھی انکا ہونا چائیے تھا

لیکن واضع ہوگیا ہے کہ یہ سارے طریقے عمران خان نے پاکستانی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے اپنائے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والے عمران خان کے دور میں جتنی کرپشن ہوئی اور جتنے نااہل وزیر مشیر عوام پر مسلط کیے گیے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا

کہ غیر منتخب اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو حکومت کے کلیدی عہدوں تعینات کرکے عمران خان نے عوام کا استعصال کیا اور آج پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں