37

قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی سمیت لاکھوں آبادی یوٹیلٹی سٹور ز کے نہ ہونے سے رعایتی اشیاء خریداری سے محروم

قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی سمیت لاکھوں آبادی یوٹیلٹی سٹور ز کے نہ ہونے سے رعایتی اشیاء خریداری سے محروم

مہمند۔قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی سمیت حلیمزئی،خویزئی،بائیزئی،پنڈیالی،صافی،امبار اور پڑانگ غار کے لاکھوں آبادی یوٹیلٹی سٹور ز کے نہ ہونے سے رعایتی اشیاء خریداری سے محروم۔مذکورہ تحصیلوں کے عوام بھی رعایتی اشیاء کی خریداری سے مستفید کی جائے۔ملک نثار احمد حلیمزئی،
تحصیل حلیمزئی کے سرکردہ قبائلی رہنماء ملک نثاراحمد حلیمزئی نے صوبائی حکومت سمیت یوٹیلٹی کارپوریشن سے اخباری بیان کے ذریعے پر زور مطالبہ کیا ہے۔کہ قبائلی ضلع مہمند حلیمزئی،خویزئی،بائیزئی،صافی،امبار،پنڈیالی اور پڑانگ غار کے لاکھوں آبادی پر مشتمل تحصیلیں مکمل طور پر یوٹیلٹی سٹور ز نہ ہونے کے

بناء پر یوٹیلٹی رعایتی اشیاء خورد نوش سے محروم ہیں۔جن کابھی دوسرے شہروں کے طرح رعایتی اشیاء کی خریداری حق بنتا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت اور یوٹیلٹی کارپوریشن سے پر زور مطالبہ کیا کہ مذکورہ تحصیلوں میں فوری یوٹیلٹی سٹورزقائم کی جائے۔تاکہ ضلع مہمندکے پسماندہ قبائل بھی رعایتی اشیاء کی خریداری سے مستفید ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں