37

ہیرو خیبرپختونخوا ڈی پی او سجادخان ایک ہردلعزیز اورخدمت خلق سے سرشار آفیسر

ہیرو خیبرپختونخوا ڈی پی او سجادخان ایک ہردلعزیز اورخدمت خلق سے سرشار آفیسر

خصوصی تحریر (شاہ باباحبیب عارف)

اللہ کی طرف جانے والے راستوں میں سے ایک راستہ مخلوق سے ہوکر جاتا ہے اور یہی ایک آسان راستہ ہے خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کے لیے اس کی مخلوق کے حقوق کی ادائیگی حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے یہ نہ تو دوسریوں پر ظلم کرتا ہے نہ اسے دشمن کے سپرد کرتا ہے جو مسلمان بھائی کی ضرورت میں کام آئے گا

اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت میں کام آئے گا اور جو کسی مسلمان کے رنج اور غم کو دور کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مصیبت کو دور کر دے گا اور جو کسی مسلمان کے عیب چھپائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیب کو چھپائے گا۔ خدمت خلق میں بنیادی بات یہ ہے کہ خدمت محض خدمت کے جذبہ سے ہو کوئی ذاتی غرض نہ ہو اس اقوال کی روشنی میں سجادخان جہاں بھی اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے

انہی اقوال پر عمل پیرانظراتے ہیں ویسے تو تبادلےاور ترقیاں سرکاری ملازمت کا حصہ ہوتی ہیں عوامی خدمت کے لیے تعینات آفیسرز اپنی ٹرن گزار کر چلے جاتے ہیں سماجی بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے آفیسرز عوامی دلوں پر راج کرتے ہیں ایسے آفیسرز اپنی دیانت اور ایمانداری کے سبب عوامی دلوں پر اپنی راج کے گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں جنہیں عوام مدتوں یاد رکھتے ہیں

عوامی دلوں پر راج کرنے والے انہیں آفیسرز میں ایک نام جناب سجادخان کا بھی ہے جو اس وقت ایبٹ اباد میں بطور ڈی پی او تعینات ہیں جناب سجادخان کی عظیم المرتبت شخصیت کے بارے میں تحریر کرنے کےلیے یہ ایک مختصرمضمون کافی تو نہیں ہے تاہم زیر نظر تحریر کا مقصد موصوف کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جس کے وہ بجا طور پر مستحق ہیں آپ نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ اپنی محبت اور احسن فرائض منصبی سے وہاں کے عوام کے دلوں میں گہرے نقوش ثبت کئے ہیں

اور چند ماہ قبل مانسہرہ سے ایبٹ آباد ٹرانسفر ہوا ہے ایبٹ آباد میں حسب عادت اپنی تعیناتی کے دوران میرٹ پسندی اور سماجی بہبود کے جس عظیم جذبے سے سرشار ہوکر جو مثالی کردار ادا کیا وہ قابل صد ستائش ولائق تحسین ہےآپ نے جس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے وہ یقیناً قابل تقلید اور قابل رشک ہیں جس دردمندی اور ذمہ داری کے ساتھ انہوں نے دوسرے اضلاع کی طرح

ایبٹ آباد کے لئے حقیقی عزم کا مظاہرہ کیا وہ مثالی ہے سجادخان اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہے ہیں آپ آج بھی حسب عادت عوام کے لئے پرخلوص اور متفکر نظر آتے ہیں آخر میں اللہ تبارک و تعالی کے حضور دعا ہے کہ عظیم بابرکت ذات والاصفات جناب سجادخان کو عمر خضر اور بخت سکندری عطا فرمائے ، ان کی عزت و مراتب میں مزید اضافہ فرمائے اور انہیں دائم شادوآبادرکھے۔۔۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں