57

ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر صدارت ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہو ا

ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر صدارت ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہو ا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر صدارت ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہو اجس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خالد محمود، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 2جولائی کو انسداد ڈینگی ڈے بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں مکمل کی جائیں۔ضلعی ہیڈ کواٹر اور تحصیلوں میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگہی واک اور سیمینارز منعقد کئے جائیں۔انہوں نے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو ہدایت کی

کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متعلقہ تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کریں اور تمام محکمے انسداد ڈینگی واک اور سیمینار میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ضلع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے حقائق پر مبنی سرویلنس رپورٹس متعلقہ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں جبکہ ڈیش بورڈ پر موجود شکایات بھی محکمے فوری حل کرکے رپورٹ کریں

۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ڈے سے قبل تمام سرکاری و نجی عمارتوں کی چھتوں اور سٹورز کی صفائی ممکن بنانے کے لئے ادارے اقدامات کریں خاص طور پر سرکاری محکموں کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دفاتر سے صفائی مہم کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد ہاٹ سپاٹ کی بھی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے جبکہ او وی ٹریپ کی چیکنگ بھی جاری رکھی جائے۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے تمام اداروں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں