42

بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاءجلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے

بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاءجلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات، شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش سے شہری بے حال، بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء جلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے

، شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے بچے، بوڑھے اور خواتین سخت پریشان ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہے، شہر کے کئی علاقوں میں فراہمی آب کے اوقات میں بھی بجلی بند رہنے سے لوگ دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں، واپڈانے لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے اور موسم گرما میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے،

دوسری جانب باربار ٹرپنگ سے کئی علاقوں میں الیکٹرانک اشیاء جل جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں‘بجلی کی ٹرپنگ اورلوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں اورسخت گرمی کے موسم میں لوگ سخت پریشان حال دکھائی دیتے ہیں‘بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں

اوربیروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے‘ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں