ڈاکٹر فاروق ستار سے آر یو جے پا کستان کے وفد کی ملاقات والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی
وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی وفات پر اظہا ر تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ مسائل سے نکالنے کے لئے 35سال سے کم عمر نوجوانوں کو سامنے آنا ہو گا۔ مڈل کلاس طبقے کے پڑھنے لکھنے نوجوان ہی ملکی مسائل حل کر سکتے ہیں۔
علاقائی صحافی شعبہ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کئے بغیر شعبہ صحافت ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے اظہار تعزیت کے لیے آنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما شبیر قائم خانی و دیگربھی موجود تھے۔