29

توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟ رانا ثنا

توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟ رانا ثنا

توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟ رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرے اس سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتاہے؟ اربوں روپے کی پراپرٹی فرح شہزادی کے نام پر نکلی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ساڑھے 3 سال مسلط رہے تو ملک کا یہی حال ہونا تھا، مہنگائی کا ریکارڈ دو تین مہینوں میں نہیں بلکہ پچھلے 4سال میں ٹوٹا ہے، کیا پچھلے 4 سالوں کی ذمہ داری بھی ہم پر ہے؟

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے تھے حمزہ کو  وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے، حمزہ شہباز 17 اور 22 جولائی کو بھی سر خرو ہوں گے، ان کے آپس میں اختلافات تھے، یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ رن آف الیکشن ہی ہونا ہے تو  بات ہی ختم ہو جاتی ہے،  رن آف الیکشن میں حاصل کردہ ووٹوں میں سے 25 ووٹ مائنس ہوں گے، ہم ضمنی انتخابات میں بھی 15سے 16 نشستیں جیتیں گے۔

پی ٹی آئی کے بینرز اتارنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کیا انہوں نے فیس جمع کرا کے بینر لگائےتھے؟ بدمعاشی کےساتھ ان کے بینر نہیں لگیں گے، عمران خان کی کرپشن کے بینر  اگر  اجازت کے بغیر لگائے گئے ہیں تو اتار دیں۔

صحافی و کالم نگار ایاز امیر  پر ہوئے حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایاز امیر نے ایک فنکشن میں جوباتیں کیں ان پر ہوئے حملے کے تانے بانے اس سے ملتے ہوئے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایاز امیر نے ایک تقریب میں تنقید کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ملک کوپراپرٹی ڈیلرزکے حوالے کرنے کی جو بات کہی ہے وہ بات درست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں