28

سکھر : پریس کانفرنس سے قبل ملزمان کے خلاف انوکھا احتجاج، ام رباب آئینہ ساتھ لے کر سکھر پریس کلب پہنچی

سکھر : پریس کانفرنس سے قبل ملزمان کے خلاف انوکھا احتجاج، ام رباب آئینہ ساتھ لے کر سکھر پریس کلب پہنچی

سکھر سندھ

ام رباب نے تمام میڈیا کے سامنے ہاتھوں میں آئینہ اٹھا کر اس نظام کا اصل چہرہ دیکھا دیا

سندھ کی بیٹی ام رباب آج اپنے بابا دادا اور چچا کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچتا دیکھنے کے لیے عدالت روانہ ہونے لگیں تو معلوم ہوا کہ مخالفین کے وکیل صاحب چھٹی پر ہیں لہذا کیس موخر کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ تین مہینے میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے اور آج پانچ سال گزر چکے ہیں۔ سرکار اور سرکاری مشینری وڈیروں اور سرداروں کے چوکیدار بنے بیٹھے ہیں۔

ام رباب کا کہنا تھا کہ آئین اور عدلیہ کا احترام دل سے کرتی ہوں اور 5 سال سے انصاف کی تلاش میں ننگے پاؤں در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں
اس سلسلے میں پریس اور میڈیا کی مشکور ہوں کہ انہوں نے غیر رسمی انداز میں میری آواز ایوانوں تک پہنچای البتہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معزز اعلی اداروں میں بہرے لوگ بیٹھے ہیں کئی بار کہہ چکی ہوں کہ میری اور میرے گھر والوں کی جان کو خطرہ ہے ہمیں جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے

ام رباب کا کہنا تھا کہ یہ نظام خود کو آئینے میں دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا وہ دیکھنے لائق ہے؟ میرا کیس انصاف کی فوری فراہمی کا امتحان لے رہا ہے اور مظلوم عوام اس کیس سے آس لگائے بیٹھی ہے خدارا ہوش میں آئیں
ام رباب کا کہنا تھا کہ وہ سرداری نظام کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی چاہے اس کی کوئی بھی قیمت اٹھانی پڑے

مِٹ جائے گی مُخلوق تو انصاف کرو گے
منصف ہو تو اب حشر اُٹھا کیوں نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں