35

عمران خان مجھ پر ایک الزام ثابت نہیں کرسکا اور اس کی اہلیہ کی آڈیو آگئی، مریم نواز

عمران خان مجھ پر ایک الزام ثابت نہیں کرسکا اور اس کی اہلیہ کی آڈیو آگئی، مریم نواز

عمران خان مجھ پر ایک الزام ثابت نہیں کرسکا اور اس کی اہلیہ کی آڈیو آگئی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے،17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنا ہے، یہ مجھ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا اور اس کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 میں ویلنشیا چوک پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منی گالا گینگ نے بےدردی کے ساتھ پنجاب کے خزانے پر غدر مچایا، آج حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہےکہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر بل نہیں آئےگا،  75سال میں کیا کبھی ایسا ہوا کہ بجلی استعمال کریں اور مہینے کے آخر میں بل بھی نہ دینا پڑے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو سب کچھ آپ کے سامنے لا کر ڈال دوں، پچھلے چار سال میں فتنہ خان کے امیر دوستوں کو نوازا جاتا تھا، خزانہ خالی ہے اس کے باوجود شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹور پر سبسڈی دی ہے، ہمیں آئے ابھی ڈھائی ماہ ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ غدار کہتا رہا اور آج اس کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی، کہتی ہیں مجھ پر یا فرح گوگی پر کوئی الزام لگائے تو سب کا جواب غدار دینا ، مجھ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا اور اس کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے، نواز شریف پر الزامات لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا، نواز شریف نے سی پیک بنایا، عمران نے جی پیک بنایا، یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا پالا ایسے شخص سے پڑگیا ہے جو سب سے بڑا فتنہ ہے، تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ خط، سازش کے پیچھے لوگوں کو لگایا،  دن رات جلسوں میں ڈونلڈلو کو  بدنام کرتا رہا اور  دو دن پہلے اپنے عہدیدار کو امریکا میں ڈونلڈلو کے پاس بھیجا کہ غلطی ہوگئی معاف کردو،  یہ مذاق اس نے ہمارے ساتھ نہیں پاکستان  کے ساتھ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں