محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے، مون سون ہواؤں کاسلسلہ 24 سے 48 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر مون سون ہواؤں میں دوبارہ شدت آنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے جمعرات تک اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ،فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی، میر پور خاص، دادو، ٹھٹہ اور بدین میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر، گلیات ، مری، گلگت اور اسکردو میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔