47

گلی محلوں میں جگہ جگہ بیٹھے سود خور آسان و نقد اشیاء بیچنے کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے اعلٰی افسران کی خاموشی سوالیہ نشان

گلی محلوں میں جگہ جگہ بیٹھے سود خور آسان و نقد اشیاء بیچنے کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے اعلٰی افسران کی خاموشی سوالیہ نشان

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) گلی محلوں میں جگہ جگہ بیٹھے سود خور آسان و نقد اشیاء بیچنے کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے اعلٰی افسران کی خاموشی سوالیہ نشان، سود خوروں کے چنگل میں پھنسی ہوئی غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر اورگردو نواح میں سود خوروں کا راج ہے جو عوام کو قسطوں پر اشیاء مہنگے داموں بیچ کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

اور اس ضمن میں معلوم یہ بھی ہوا ہے کہ بہت سےقسطوں کا کاروبار کرنے والے سود خور پرانی اشیاء خرید کر انہیں مرمت کروا کے نیا بنا کے عوام کو قسطوں پر بیچ دیتے ہیں اور غریب عوام بے چاری آسان اقساط کے دھوکے میں آ کر مہنگی و ناقص اشیاء خریدتی ہے اور یہ سود خور عوام سے پچاس سے ستر فیصد تک ناجائز منافع کما کے عوام کو چونا لگاتے ہیں سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے گلی

محلوں میں بیٹھے ان سود خوروں پر پابندی اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عوام ان سودخوروں کے ہاتھوں سے لٹنے سے بچ سکیں سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے گلی محلوں میں بیٹھے ان سود خوروں پر پابندی اور کاروائی کا مطالبہ،غریب عوام ان سودخوروں کے ہاتھوں سے لٹنے سے بچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں