35

ضلع مہمند۔عیدالاضحیٰ کے ایام میں واپڈا والے ہر فیڈر پر بجلی سپلائی کو یقینی بنائیں۔عوامی حلقے

ضلع مہمند۔عیدالاضحیٰ کے ایام میں واپڈا والے ہر فیڈر پر بجلی سپلائی کو یقینی بنائیں۔عوامی حلقے

ضلع مہمند۔عیدالاضحیٰ کے ایام میں واپڈا والے ہر فیڈر پر بجلی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ تاکہ عوام عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرمی سے محفوظ ہونے کی ساتھ ساتھ قربانیوں کی گوشت بھی اچھی طرح فریز کریں۔حالانکہ بجلی سپلائی پر عوامی و سیاسی نمائندوں کے چھپ کا روزہ قابل افسوس ہے۔ عوامی حلقے
قبائلی ضلع مہمند کے عوامی حلقوں نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں واپڈا والوں سے ہر فیڈر پر کم از کم بارہ گھنٹے بجلی سپلائی کا پر زور مطالبہ کیاہے۔تاکہ عیدالاضحیٰ کے مقدس اور مسلمانوں کی مذہبی تہوار کے موقع پرعوام گرمی سے محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ قربانیوں کی گوشت محفوظ کریں۔کیونکہ گرمیوں کے موسم میں گوشت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔

اور غریب عوام کو صرف عیدالاضحیٰ کے موقع پر وافر مقدار میں گوشت میسر ہوتی ہیں۔جن کے لئے بچے اور بڑے پورا سال بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔عوامی حلقوں نے واضح کیاہے۔کہ مہنگائی کے اس دور میں عید کے بغیر غریب بندہ کیلئے گوشت کی خریداری ناممکن ہوچکی ہے۔ انہوں گرمی اور عید کے موقع پر علاقے کو بجلی سپلائی پر عوامی اور سیاسی نمائندگان کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں