25

ضلعی انتظامیہ نے عید قرباں کے لئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی

ضلعی انتظامیہ نے عید قرباں کے لئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے عید قرباں کے لئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی
ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی ہدایت پر آلائشوں کے لئے شہریوں میں 25 ہزار سے زائد پلاسٹک بیگز تقسیم
عید کے تینوں ایام کے دوران صفائی کے لئے علاقے زونز میں تقسیم
سینیٹری اسکواڈز بھاری مشینری کے ہمراہ تینوں روز فیلڈ میں رہینگے،چھٹیاں منسوخ
خانیوال شہر میں آلاشوں کو اکٹھا کرنے کے لئے 10 پوائنٹس قائم،شہر5 زونز میں تقسیم
ضلعی سطح اور میونسپل کمیٹیز دفاتر میں شکایات کے فوری ازالہ کے لئے کنٹرول روزمز قائم
ڈپٹی کمشنر کی شہریوں سے آلائشیں پلاسٹک بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر رکھنے کی ہدایت
چیف آفیسر ضلع کونسل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ضلع کے دیہی علاقوں میں صفائی کے کاموں کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہوں گے:ڈپٹی کمشنر
صفائی آپریشن میں اے ڈی سی آر خانیوال،کبیروالا اور اے ڈی سی جی میاں چنوں،جہانیاں کو مانیٹر کرینگے:ڈپٹی کمشنر
اکٹھی کی گئی آلائشوں کو ایس او پیز کے مطابق ڈمپ کیا جائے :شاہد فرید
شہری تعاون کریں،ضلعی انتظامیہ خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی:ڈپٹی کمشنر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں