44

چارسدہ میں 4 سالہ بچی جو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا

چارسدہ میں 4 سالہ بچی جو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تھانہ پڑانگ کے حدود سے گزشتہ شام لاپتہ ہونے والی مریم ولدعبیداللہ بعمر4سال کی لاش شابڑہ سے برامد ہوئی،پولیسں کے مطابق بچی کوکسی ملزم یاملزمان نے تیز دھار آلہ سے ذبخ کی ہے،بچی کی نغش چلڈرن ہسپتال رجڑ منتقل کی گئی جہاں پر ان کا میڈیکل چیک کیا گیا ڈاکٹر نائلہ کے رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی

باوثوق ذرائع کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان تھانہ پڑانگ کے انوسٹی گیشن آفیسر عارف خان انسپکٹر بشیرخان اور کرائم سین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کی۔بچی کی لواحقین سے ملے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں