38

ٹھٹھہ : تحصیل میر پور ساکرو کی یونین کونسل کرمپور میں سیم نالوں کا پانی بیس کے قریب گاؤں میں داخل

ٹھٹھہ : تحصیل میر پور ساکرو کی یونین کونسل کرمپور میں سیم نالوں کا پانی بیس کے قریب گاؤں میں داخل

ٹھٹھہ
برسات کا پانی داخل ہونے سے 20 کے قریب گاؤں زیر اب، سیم نالوں کی صفائی نا ہونے کے سبب سیم نالوں کا پانی گاوں میں داخل ہواٹھٹھہ کی تحصیل میر پور ساکرو کی یونین کونسل کرمپور میں سیم نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے سیم نالوں کا پانی بیس کے قریب گاؤں میں داخل ہوگیا، محکمہ اب پاشی اور پبلک ھیلت کی غفلت اور کریپشن کی وجہ سے سالوں سے سیم نالوں کی صفائی کا کام نہیں ہوا تھا

اور سندھ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی کا اعلان ہونے کے باوجود سرکاری افسران نے سیم نالوں اور گٹروں کی صفائی کا بندوبست نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے شدید برسات کی وجہ سے سیم نالوں سے پانی بہہ کر ان گاوں میں داخل ہوگیا ڈوبنے والے گاوں میں گل محمد چانڈیو، مراد خشک،۔ پیر ادل شاہ ،

رئیس حسین چانڈیو، محمد خان چانڈیو، پیارو ملاح سونار سمیت دگر گاوں شامل ہیں
زیر اب گاوں کے لوگوں نے غلام اللہ ور روڈ کو بلاک کر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے گاؤں سے پانی نکالا جائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں