38

دودھ نہیں سفید زہر

دودھ نہیں سفید زہر

تحریر: سعید احمد بھٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی لگثری دفاتر لگثری گاڑیوں کے مزے لینے میں مصروف دوسری طرف ملاوٹ شدہ غذائی اجناس کی بھرمار ہے فوڈ اتھارٹی کے اہلکار صرف لائسنس چیک کرنے تک محدود المیہ تو یہ ہے کہ خانیوال شہر بھر میں ناقص ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

کو ئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیکر سو رہی ھے عوام کو ظالموں کے سپرد مرنے کیلیے چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر بھر میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔

شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال شہر ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں بری طرح ناکام خانیوال شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔ اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں، کمشنر ملتان گزارش ہے کہ اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم لوگو ں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اپیل ھے کہ ان ظالم ملاوٹ مافیا سے جان خلاصی کرائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے..!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں