49

عمران خان پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم دنیا کی اکلوتی ایٹمی قوت ہے لیکن عمران خان انتخابی جلسوں میں اسے ناکام ریاست ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کیا عمران خان بیرونی قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے

اور اسکے ایٹمی اثاثے غیرمحفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کی تقاریر ثابت کررہے ہیں کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہیں، یہ باتیں ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں عوام سے کہہ رہا ہے

کہ اگر اسے ووٹ نا دیا تو پاکستان سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہوجائے گا، وہ پاکستانی قوم کو مایوسی کے دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں اور عوام کو شرپسندی اور دنگا فساد پر اکسارہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان نے پونے چار سال خود تو کچھ نہیں کیا اب جب ملک پٹڑی پر چڑھ آیا ہے اور معیشت سمبھلنے لگی ہے

تو وہ جان بوجھ کر حالات خراب کررہے ہیں اس لیے حکومت خصوصا” وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو عمران خان کی شر انگیز اور اشتعالی تقاریر کا نوٹس لینا چائیے اور اس شخص کو مزید کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دینی چائیے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں