34

منہاج ویلفئیر فاونڈیشن گجیانہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم جہیز کا انعقاد

منہاج ویلفئیر فاونڈیشن گجیانہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم جہیز کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)منہاج ویلفئیر فاونڈیشن گجیانہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم جہیز پروگرام منعقد ہوئی جس میں 6 مستحق غریب بیٹیوں کو جہیز کے سیٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بانٹنے والوں کو اللٰہ تعالیٰ نوازتا ہے-

اس موقع پر دیگر مقررین میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی نمائندگی رانا فیصل اور ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب کی نمائندگی میاں عنصر محمود نے کی- علاوہ ازیں شفیق احمد کھرل، ناظم ویلفئیر عابد شریف بھٹی، فاضل منہاج یونیورسٹی انٹرنیشنل علامہ عدنان وحید قاسمی، فاضل بھیرہ شریف قاری ضمیرالحسن قادری،

طارق عاجز، امجد بھٹی قادری، عامر سلطان، امان اللٰہ بھٹی و دیگر نے دوران گفتگو اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد پر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن گجیانہ ٹیم و جملہ منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں