45

ضلع مہمند ۔غلنئی میں انجمن زمینداران ڈسٹرکٹ مہمندکااجلاس میں متفقہ طورپرضلعی کابینہ تشکیل

ضلع مہمند ۔غلنئی میں انجمن زمینداران ڈسٹرکٹ مہمندکااجلاس میں متفقہ طورپرضلعی کابینہ تشکیل

ضلع مہمند ۔غلنئی میں انجمن زمینداران ڈسٹرکٹ مہمندکااجلاس میں متفقہ طورپرضلعی کابینہ تشکیل۔انجمن زمینداران ضلعی کابینہ کیلئےگلاب شیرصدر ,منیرجان سینئرنائب صدر ,رحمن اللہ جنرل سیکرٹری,خان رازق فنانس سیکرٹری ,مرسلین ڈپٹی جنرل سیکرٹری اوررحمت شاہ پریس سیکرٹری چن لیاگیا۔

نومنتخب کابینہ نےعلاقائی زمینداران کودرپیش مسائل حل سمیت محکمہ زراعت کو معیاری تخموں کی فراہمی کاپابندبنانے اورزرعی انجئیرنگ میں بھاری گھپلوں کی شفاف تحقیقات کاعزم غلنئی مہمندپریس کلب میں انجمن زمیندارن ڈسٹرکٹ مہمند کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں انجمن زمینداران کے مختلف سرکلزکے ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر ضلعی کابینہ تشکیل دیاگیا.
انجمن زمینداران ضلعی کابینہ کیلئے ملک گلاب شیرصدر ,منیرجان سینئرنائب صدر ,رحمن اللہ جنرل سیکرٹری,خان رازق فنانس سیکرٹری ,مرسلین ڈپٹی جنرل سیکرٹری اوررحمت شاہ پریس سیکرٹری چن لیاگیا۔انجمن زمینداران ضلعی کابینہ کاآئینی اختیاراتی مدت ایک سال ہونگے۔جس میں نومنتخب کابینہ دوسرے سرگرمیوں کے علاوہ آئین سازی اور رجسٹریشن کاعمل مکمل کرینگے۔انجمن زمینداران ڈسٹرکٹ مہمند کے نومنتخب کابینے کاصدرودیگرعہدیداران نے میڈیاکوانجمن کامقصد بیان کرتے ہوئے

بتایا کہ انجمن کا مقصد زمیندار برادری حقوق کی تحفظ اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے سرگرمیاں سرانجام دینا ہے.بلکہ زراعت کوبہتربناناہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاقے میں زمینداربرادری کاکوئی نمائندہ تنظیم نہ تھا. جوموجودہ وقت میں اہم ضرورت تھی۔ چونکہ اس فلیٹ فارم پر ہر ایک ممبر و عہدیدار نہایت خلوص نیت و شفافیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے.اس موقع پرصدرملک گلاب شیرنے زمینداروں کو درپیش مشکلات بیان کرتے ہوئے

کہا کہ زرعی انجینیئرنگ میں چوپٹ راج کے ذریعے بھاری بدعنوانیاں ہوچکے ہیں۔ جہاں کرپشن کے علاوہ کاشت کاروں کو منافع کی بجائے نقصانات ہوگئے ہیں۔جبکہ غیر معیاری بیجوں کی فراہمی اور مختلف بیماریوں سے زمینداروں کوناقابل تلافی خسارہ ہواہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس علاقوں میں پانی کی قلت ہے

۔وہاں ترجیحی بنیادوں پر سمال ڈیمزتعمیرکی جائے۔انہوں نے زراعت کی بہتری کیلئے حکومت سے زمینداروں کواسان طریقوں سے سولر سسٹم اور قرضے فراہم کیے جائیں،انہوں نے مقامی سطح پر سبزی منڈی قائم کرنے کی تجویزبھی پیش کی تاکہ زمینداروں کوزیادہ فائدہ مل سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں