39

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن نے محرم الحرام کے سلسلہ میں خانیوال اورمیاں چنوں میں جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن نے محرم الحرام کے سلسلہ میں خانیوال اورمیاں چنوں میں جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ

خانیوال21جولائی 22 (سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن نے محرم الحرام کے سلسلہ میں خانیوال اورمیاں چنوں میں جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی کیلئے اٹھائے جانیوالے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی اوحافظ عطاء الرحمن نے مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 11 سے لیکر لاہور موڑ اختتامی پوائنٹ تک اورمیاں چنوں میں 6 اور 10 محر م الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیااور روٹس پر سکیورٹی‘سڑکوں کی مرمت‘تجاوزات سمیت دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال منصورالٰہی‘

ایس ڈی پی او میاں چنو ں ناصرعلی ثاقب‘انسپکٹر مہرسعید احمد‘ممبران امن کمیٹی شیخ ذوالفقارعلی رضوی‘شاہدرضا قادری‘امتیاز علی اسد‘شبیراحمدسمیت ایس ایچ اوز اورصحافی ودیگرسرکاری افسران ہمراہ تھے۔ ڈی پی او حافظ عطاء الرحمن نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع پولیس کی جانب سے محرم الحرام کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائیگا اور کسی کو امن وامان خراب کرنے اور قا نون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی‘

امن کمیٹی کے ممبران نے مختلف مکاتب فکر کے درمیان باہمی ہم آہنگی، رواداری اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں انشاء اللہ باہمی تعاون سے سماج دشمن عناصر کو شکست دیں گے‘محرم الحرام کے دوران بھائی چارے‘ہم آہنگی اور ایکدوسرے کی عزت نفس کا احترام کرنا ہوگا اپنے چھوٹے موٹے باہمی اختلافات کو ملک کے مفاد کی خاطر پس پشت ڈال کرقیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جو کہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے نہایت ضروری ہے‘

ذاکرین اور علماء کرام امن و بھائی چارے کا درس دیں۔ڈی پی او نے محرم الحرام میں شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ منتظمین مجالس اور لائسنس داران جلوس ضابطہ اخلاق پر سو فیصدعمل درآمدکو یقینی بنائیں۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محر م الحرام کے دوران شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں مشترکہ کوششوں سے ہی دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں