42

دھابیجی کے پہاڑی علاقوں گاؤں کی طرف جانے والا جھولے پل اور رستہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بند

دھابیجی کے پہاڑی علاقوں گاؤں کی طرف جانے والا جھولے پل اور رستہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بند

ٹھٹھہ نمائندہ
دھابیجی کے پہاڑی علاقوں گاؤں کی طرف جانے والا جھولے پل اور رستہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بند 28/30 گاؤں آچار سالار ، قادر نگر ، ماموں سالار ، روڈین بلوچ ، رمضان آریپوٹو ، کرم خان و دیگر گوٹھوں کے لوگ پھنس گئے اس سورتحال کے پیش نظر بیمار اور لاچار لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں

اس موقع پر مقامی لوگوں میں افضل جوکیو ، حفیظ جوکیو ، خمن شاہ ، و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال سے مذکورہ پل اور رستہ خستہ حالی کا شکار ہے مقامی عوامی نمائندوں ایم پی اے ساجد جوکیو ، ایم این اے جام عبدالکریم جوکیو سے پھر مطالبہ و اپیل ہیکہ اپنے فنڈز کو یہاں استعمال میں لاکر عوام کو انکا حق دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں