39

سابق ایم پی اے و ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو نے دھابیجی میں حافظ غلام حسین پہنور اور علی خان جتوئی سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

سابق ایم پی اے و ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو نے دھابیجی میں حافظ غلام حسین پہنور اور علی خان جتوئی سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

ٹھٹھہ نمائندہ
سابق ایم پی اے و ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو نے دھابیجی میں حافظ غلام حسین پہنور اور علی خان جتوئی سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر فقیر نبی بخش بلوچ ، اشرف سموں ، مقصود احمد جوکیو ، یعقوب پلیجو و دیگر موجود تھے۔ دریں اثناء غلام قادر پلیجو نے گزشتہ روز جنرل شاپ پر ہونے والی ڈکیتی پر تاجر خادم حسین سید کی دوکان کا معائینہ کیا اور تفصیلات لیں ،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام قادر پلیجو کا کہنا تھا کہ آئے روز کی ڈکیتیوں سے ٹھٹھہ کی عوام پریشان ہیں ایس پی اور انکی زیر نگرانی پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سست روی اور بے توجہگی سے جرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے برسات کے موسم میں مناسب انتظامات سے سندھ بڑے نقصانات سے محفوظ رہا کچے کہ علاقوں کو دشواری کا سامنا ہے انتظامیہ اس حوالہ سے متوجہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں