29

خانیوال:شہریو ں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں ڈی پی او

خانیوال:شہریو ں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں ڈی پی او 

خانیوال27جولائی 22 (سعید احمد بھٹی) شہریو ں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں‘ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانا اور جرائم کا خاتمہ کرکے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ تھانوں کا ماحول عوام دوست بنایا جارہا ہے‘شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور مقدمات کی تفتیش میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا مظلوم کو ہرصورت اس کا حق دلایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا اس موقع پر پی ایس او مختاراحمد‘ایچ سی میڈم نورین اورپی آراو عمران چوہدری بھی موجودتھے۔ڈی پی او نے کہاکہ پولیس اور شہریوں کا آپس میں تعاون جرائم کے خاتمہ کیلئے بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے‘

پولیس عوام کی خدمت گار فورس ہے میر ے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں وہ اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے بلا جھجک دفتر اوقات میں مجھ سے مل سکتے ہیں ہمارا نصب العین عوام کے مسائل فوری حل کرنا اور عوام دوست پالیسی کے تحت کام کرنا ہے اورمیرٹ پربروقت انصاف فراہم کرنا ہی پولیس کا مقصد ہے۔ڈی پی او نے شہریوں کی درخواستو ں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں