اسلام آباد کیریئر کالج نے انٹرمیڈیٹ کی طالبات کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا
.امید ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کا سلیقہ سکھاتی ہے .طالبات خدمت خلق کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں .ڈائریکٹر کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ آئی سی سی 2022 میں فارغ التحصیل ہونے والی طالبات نے نیا ریکارڈ قائم کیا .فیڈرل بورڈ پری میڈیکل فرسٹ ائیر میں پہلی پوزیشن لے کر آئی سی سی اور اہلیان بہارہ کہو کا سر فخر سے بلند کیا .ہم ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں .انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پورے ملک میں کالجز کی برانچز کھولے گا .ہمارے طلباء ملک کے نامور اداروں سے ڈاکٹرز اور انجینئرز بن چکے ہیں لاتعداد طلباء پی ایچ ڈی کر چکے ہیں
.سول اور ملٹری بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز ہیں.آئی سی سی ایک نظریاتی تعلیمی ادارہ ہے .جو ملک کے لیے محنتی ایماندار اور متحرک قیادت تیار کر رہا ہے .ملک کا ہم پر قرض ہے . ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے انتھک محنت اور کوشش سے یہ قرض اتارا جا سکتا ہے .پرنسپل آئی سی سی محمد عدنان عباسی نے کہا کہ 10 اگست کو ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ لینگے.ٹسٹ دسویں جماعت کے نصاب سے لیا جائے گا .15 اگست سے فرسٹ ایئر کی ریگولر کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا .تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی