36

یو اے ای میں غیر متوقع بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں7 افراد ہلاک

یو اے ای میں غیر متوقع بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں7 افراد ہلاک

یو اے ای میں غیر متوقع بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں7 افراد ہلاک

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف شہروں میں غیر متوقع  بارشوں نے تباہی مچادی، سڑکیں تالاب بن گئیں اور مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں غیر متوقع  بارشوں کے بعد ہنگامی صورت حال ہے، اہم شاہراہوں اور  رہائشی عمارتوں کے اطراف بارش کا پانی جمع ہے۔

 بارش کے پانی میں گاڑیاں بہہ گئیں،کئی شہری ہوٹلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، امارات کے مشرقی حصوں میں سیلاب نے مکانات کو بھی نقصان پہنچایا، بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں7 افرادہلاک ہوگئے۔

اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد  مختلف ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

بارش کے باعث مشکلات کے شکار شہریوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، محصور لوگوں کو دبئی اور  ابوظبی پولیس نے مدد فراہم کی اور کئی سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

ریاست راس الخیمہ میں بھی بارش سے صورت حال خراب ہے، متعدد سڑکیں بہہ گئیں۔

https://youtu.be/CprGV1Z_S-Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں