ریجنل پولیس آفیسرملتان رفعت مختار راجہ کی زیرصدارت ڈی پی اوآفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منتظمین مجالس و جلوس کے ساتھ اجلاس منعقدہوا
اجلاس میں چاروں تحصیلو ں کے ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔دوران اجلاس میں اٹھائے گئے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااورمحرم الحرام میں سیکورٹی کے انتظامات و دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔آرپی او ملتان نے محرم الحرام میں درپیش مسائل کی نشاندہی پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے
کہاکہ ممبران امن کمیٹی‘تمام مکاتب فکر کے علماء کرام‘صحافی برادری اورشہریوں کے تعاون سے انشاء اللہ ملتان رینج میں امن وامان کی فضاء کو ہرصورت برقراررکھاجائیگاتاہم علماء کرام کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کریں‘ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور پولیس کے باہمی تعاون سے امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔