33

محرم الحرام کی فضلیت اور اہمیت

محرم الحرام کی فضلیت اور اہمیت

تحریر :حسن شمریز

محرم کالفظ حرمت سے نکلہ ہےجس کےلفظی معنی ‘عظمت اور احترام کے ہیں اس لیے یہ مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے محرم الحرام سے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہےاس مہینہ کا شمار مقدس مہنیوں مین ہوتا ہے محرم الحرام مین لڑائی اور جنگ وجدل کرنا جاہز نہیں زمانہ جاہلیت میں بھی اس مہنیے کا احترام کیا جاتا تھا

اور جنگ وجدل کو ترک کیا جاتا تھا جہاں یہ مہنیہ کئی شرعی فضیلتوں کا عامل ہے وہیں بہت سے تاریخی واقعات اپنے اندر سموۓ ہوۓ ہےمحرم الحرام کا زکر قرآن مجید میں بھی ہوا ہے اور حضور علیہ السلام نے اس کی فضلیت اپنی زبان مبارک سےبھی بیان فرمائی ہےسانحہ کربلا اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ بھی اسی مہنیہ میں پیش آیا نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کودس محرم الحرام یوم عاشورہ کو شہید کر دیاگیا اس واقعے کے پیش نظر یہ مہنیہ مسلمانوں میں سوگ کے طور پر بھی گزارہ جاتا ہے

اس ماہ محرم کی فضلیت یہ بھی ہے کہ رمضان کے بعد روزو کے اعتبار سے محرم الحرام کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اس مہنیہ کی دس تاریخ یعنی یوم عاشورہ کا روزہ رکھنا حضور کی سنت ہے
محرم الحرام کو حدیث مبارک میں شھراللہ کہا گیا ہےیعنی مہینے تو سارے اللہ کے ہیں مگر اس مہینے کو خاض نسبت اور اہمیت دی گئی ہے
اللہ تعالی سورتہ التوبہ کی آیت نمر 36 میں ارشاد فرماتے ہیں ” تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو” ان حرمت والے مہینوں میں جہاں جنگ وجدل سے منع کیا گیا ہے وہیں اپنی جانوں پر ظلم کرنے اپنے آپ کو نقضان پہنچانے سے بھی منع کیا گیا ہے مگر پر بھی لوگ اس مہینے کی حرمت کو پامال کرتے ہوے نظر آتے ہیں اللہ ہمیں اس ماہ مقدس کا احترام کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ. آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں