20

ٹھٹھہ:بارش کی تباھ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شیریں رحمان کیٹی بندر پہنچ گئی

ٹھٹھہ:بارش کی تباھ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شیریں رحمان کیٹی بندر پہنچ گئی

ٹھٹھہ
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیریں رحمان نے کیٹی بندر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں پہنچے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں بارش سے متاثرہ افراد کے لیے جلد خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا

جس کے لیے سفارشات تیار کی جا رہی ہے ٹھٹھہ کے بارش متاثرہ ساحلی علاقوں کیٹی بندر اور دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد نیول بیس کیٹی بندر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن ، وفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہا کہ بلوچستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے

کراچی شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آج کیٹی بندر پہنچ کر حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے خود پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ بارشوں سے گھروں ، زرعی زمینوں اور فصلوں سمیت روڈ راستوں کے ہونے والے نقصان اور جانبحق افراد کی مالی مدد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو سفارش بیجی جائے گی اس موقعے پر وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں بارش کے دوران 9 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں

دس انسانی جانیں ضائع ہوئیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کررہا ہے اور سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیروں پر مشتمل ٹیم بیجھی ہے تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں