130

مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیوممبر بہادرشیرآفریدی کا کور کمانڈر 6افسران و جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس

مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیوممبر بہادرشیرآفریدی کا کور کمانڈر 6افسران و جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس

مردان (شاہ باباحبیب عارف) مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیوممبر بہادرشیرآفریدی نے پاک فوج کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران و جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن و امان ہے، ہمارے محافظوں نے نہ صرف دشمنوں سے حفاظت کو یقینی بنایا

بلکہ سیلاب، بارش، زلزلہ ودیگر ناگہانی آفات میں بھی قوم کی بھرپور خدمت و مدد کی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بہادرشیرآفریدی نے کہاکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو لسبیلہ میں پیش آنیوالے حادثے سے پوری قوم دکھی اور افسردہ ہے، بہادر افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، خراب موسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے

بلوچستان کے سلاب زدگان کی امداد کرتے رہیں، افواج پاکستان کی انہی قربانیوں سے وطن عزیز کی تاریخ بھری پڑی ہے، ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں