35

ضلع خانیوال میں بھی یوم شہدائے پولیس نہایت قومی جوش وجذبے اور احترام سے منایا گیا

ضلع خانیوال میں بھی یوم شہدائے پولیس نہایت قومی جوش وجذبے اور احترام سے منایا گیا

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم شہدائے پولیس نہایت قومی جوش وجذبے اور احترام سے منایا گیا۔خانیوال میں شہداء پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی تھے

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ڈی ایس پی صدرسرکل خانیوال محمدعمران‘انسپکٹرمہرسعید احمد‘انچارج ویلفیئراے ایس آئی ضیاء الحق ودیگرپولیس افسران وملازمین سمیت شہداء پولیس کے لواحقین اورصحافیوں بھرپور شرکت کی۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے یادگار شہداء پولیس پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہداء کے بلندی درجات اورایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

یادگارشہداء پولیس کو برقی قمقموں‘پھولوں اورموم بتیوں سے سجایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او جلیل عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں شہداء پولیس کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں‘ محکمہ کا ہر افسر او رجوان شہداء پولیس پر فخر کرتا ہے آج کا دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارے قابل فخر افسران او رجوانوں نے بزدل جرائم پیشہ عناصر کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے

جام شہادت نوش کیا ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے او رہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے‘پنجاب پولیس اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ مرجائیں گے مٹ جائیں گے لیکن اپنے شہریوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے اور امن کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی اورایس ڈی پی او صدرسرکل محمد عمران نے کہا

کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہم سب کے لیے قابل فخر ہیں کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک وقو م کے تحفظ کو یقینی بنایا‘شہداء پولیس کا اپنی جانوں پر کھیل کر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہمارے لیے قابل تقلید عمل ہے۔اس موقع پر شہداء پولیس کے لواحقین نے اظہار خیال کرتے ہوئے

کہاکہ شہداء پولیس کی قربانیوں سے محکمہ پولیس اور ہمارے خاندانوں کے سر فخر سے بلند ہیں کہ انہو ں نے ملک وقوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔آخر میں شہداء پولیس کے لواحقین میں تحائف پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں