گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ملز ایریا مارکیٹ دھابیجی میں ٹھیکیدار بلڈنگ کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار
ٹھٹھ نمائندہ
گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ملز ایریا مارکیٹ دھابیجی میں ٹھیکیدار بلڈنگ کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار
گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ملز ایریا مارکیٹ دھابیجی کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور
نئے تعلیمی سال کی کتابیں تا حال نہ مل سکیں جسے پڑھائ متاثر ، محکمہ ایجوکیشن ٹھٹھہ فوری تدریسی کتب دے اور فرار ٹھیکیدار سے ادھورا چھوڑا ہوا تعمیراتی کام مکمل کرائے۔ اساتذہ و والدین
تفصیلات کیمطابق ملزایریا مارکیٹ دھابیجی کا گورنمنٹ پرائمری ایلمنٹری اسکول گذشتہ کئیں عرصہ سے زبوں حال ہے ٹینڈر پاس ہونے کی صورت میں گذشتہ چند ماہ قبل ٹھیکیدار نے قریب ہی نئ بلڈنگ تعمیر کرنا شروع کی
جسکا کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ نکلا اس ضمن میں محکمہ تعلیم کو کروڑوں کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پرائمری بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ایسے میں اساتذہ مراد ناہیو , اعجاز پلیجو ، عارب جوکیو ،
ممتاز پلیجو ، سماجی رہنماؤں مقصود احمد جوکیو ، امین فاروقی ، فتح مری و دیگر نے تعلیمی محکمہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ مذکورہ اسکول سے منسلک تعمیراتی کام جلد مکمل کرایا جائے اور ٹھیکیدار کی گرفت کی جائے تاکہ اسکول معیاری تعلیم سلسلہ کو بڑھا سکے