86

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

تحریر: طاہرہ ناز

حیاتِ چند روزہ بھی حیاتِ جادواں نکلی
جو کام آئی جہاں کے وہ متاعِ عارضی کب تھی

جو شخص اس دنیا بھیجا گیا وہ اپنے عمل کے ساتھ ایک دن اپنی زندگی بھی پوری کر کے اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ جو آتا ہے اسے جانا بھی ہوتا ہے مگر کچھ لوگ دنیا میں ایسے آتے ہیں جو کوچ کر کے بھی ہر لمحہ ہمارے دلوں میں اپنا بسیرا کیے رہتے ہیں ایسی ہی کچھ شخصیات جو اپنے وطن کی خاطر اس دنیا کو خیر باد کہہ گئیں وہ شخصيات ہیلی کاپٹر میں سوار پاک فوج کے چھے اعلیٰ افسران جنہوں نے اپنی سرزمین پہ مرمٹنے کا وعدہِ وفا پورا کرکے اپنا حق ادا کیا ..

جس دھج سے کوئ مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئ بات نہی

جی ہاں تو یہاں بات ہو رہی ہے عظیم دھرتی کے ان عظیم نوجوانوں کی جنہوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کردیا اور شہادت کے مراتب پر فائز ہوئے وہ ہیں
> کور کمانڈر کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کشمیری
> ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ، میجر جنرل امجد حنیف کشمیری
> کمانڈر انجینئرز، بریگیڈیئر خالد
> میجر سعید (پائلٹ)
> میجر طلحہ (کو-پائلٹ) کشمیری
> نائیک مدثر فیاض

یہ وُہ لمحہ تھا جب سیلاب بلوچستان میں ہر طرف تباہی مچا چُکا تھا اس وقت امدادی کارروائيوں کےلیے اس ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افسران نے رختِ سفر باندھا آئی ایس پی آر کہ مطابق ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کیوجہ سے وندر کے علاقے موسیٰ گوٹھ میں حادثہ پیش آیا اور تمام افسران شہید ہوئے، یہ خبر سن کر گہرا دکھ تو ہوا لیکن ہمارے ہیروز کےلیے بہت زیادہ احترام جنہوں نے ہمارے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔

ہر نیکی سے بڑھ کر ایک نیکی ہوتی ہے جب تک انسان راہ خدا میں شہید نہ کر دیا جائے جب اسے شہادت مل جاتی ہے تو پھر اس سے بڑھ کر کوئی اور نیکی نہیں ہے۔ شہید اس پاکیزہ روح کا مالک ہوتا ہے جس نے اپنے وطن سے کیئے گئے عہد کو نبھاتے ہوئے اور ربّ تعالیٰ کے کلمے کو سر بلند کرنے کےلیے اپنے آپ کو قربان کیا ہو، شہادت ایک ایسا اعزاز ہے جو صرف وہی حاصل کر سکتا ہے

جس کے دل میں ایمان ہو اسی وجہ سے ربّ تعالیٰ نے شہید کو بے شمار اعزازات سے نوازا ہے۔ وطن سے وفاداری اور ربّ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہونا جنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ایک بہت اعلیٰ اور اطمینان بخش عمل ہے اور اگر شہید کی قربانی نہ ہوتی تو حق کی آواز بلند نہ ہوتی اور وطن کا پرچم بلند نہ ہوتا۔

شہید قوموں کی عزت وقار پیدا کرتا ہے اور قوموں کو عروج و سربلندی پر پہنچاتا ہے_ وہ ہر قسم كى عزت اور وقار کا مستحق ہے ،اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ ہمارے شہدا کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں