67

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی جانب سے یوم عاشور پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی جانب سے یوم عاشور پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی جانب سے یوم عاشور پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات‘ممبران امن کمیٹی‘تمام مسالک کے علماء کرام‘تاجربرادری‘وکلاء برادری اورصحافی برادری نے ہمیشہ کی طرح بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ د ے کر قیام امن کے لیے قلیدی کردار ادا کیا‘پولیس کے افسران اور جوانوں کو یوم عاشور پر الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباش دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جلیل عمران خان مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر11‘امام بارگاہ بھٹیاں والاکبیروالا‘امام بارگاہ مخدوم پوراورامام بارگاہ قصرابو طالب میا ں چنوں کے مرکزی جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرغلام مرتضیٰ بھٹی‘ایس ڈی پی او خانیوال محمدعمران‘ایس ڈی پی او کبیروالا عبدالرحیم‘ایس ڈی پی اومیاں چنوں ناصرعلی ثاقب‘انسپکٹرمہرسعیداحمد‘انچارج سکیورٹی ایس آئی محمدساجد‘ایس ایچ اوز‘ممبران امن کمیٹی اوردیگرسرکاری افسران ہمراہ تھے۔

انہوں نے جلوسوں کے راستوں کی بلند عمارات پر تعینات سنائپرز‘جلوسوں میں شامل ہونیوالے شرکاء کی چیکنگ اورلیڈیز پولیس کی جانب سے خواتین کی تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے اہمیت کا حامل تھا‘

خانیوال پولیس نے یوم عاشور پر ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عزاداروں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہوم ورک محرم کے آغاز سے قبل ہی مکمل کرلیا تھا جس کی وجہ سے یکم محرم سے یوم عاشور تک سکیورٹی کے فل پرو ف انتظامات کے پیش نظر الحمد اللہ ضلع بھر میں امن وامان کے حوالہ سے کوئی بھی ایشو رونماء نہ ہوا اور پتہ ہی نہ چلا کہ یوم عاشور اللہ پاک کے فضل وکرم سے بخیرو عافیت گزر گیا۔

انہو ں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ضلع بھر میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گیا‘برآمد ہونے والے جلوس پولیس کے تھری ٹیرز حصار میں جاری ہوئے‘ضلعی پولیس‘ ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ جلوسوں کے گرد و نواح میں گشت کناں رہے‘جلوسوں کے روٹس پر گلیوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ راستے خار دار تاروں سے سیل کر دیے گئے‘

اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد کی سخت نگرانی کی گئی‘تمام سرکل آفیسرز فیلڈ میں جلوسوں کی سکیورٹی مسلسل نگرانی پر موجودرہے اورڈی پی اوآفس میں قائم کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہا۔

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی شہریوں نے قیام امن اور شرپسند عناصر کے خاتمہ کیلئے باہم اکھٹے ہوکر کردار ادا کیا اس میں ہمیشہ کامیابی نے ان کے قدم چومے اور معاشرے کے ناسوروں کو منہ کی کھانا پڑی۔انہو ں نے مزید کہاکہ خانیوال پولیس کے افسران اور جوانوں نے جس طرح تندہی اور ایمانداری اور جذبہ ایمانی سے محرم کے ابتدائی عشرہ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے

قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور میں اس پر انہیں شاباش دیتا ہوں اور ساتھ ہی پولیس قومی رضا کاران او رویلنٹیرز نے بھی پولیس کے شانہ بشانہ ااپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائی ہیں

وہ بھی قابل ستائش ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی خانیوال پولیس اسی جذبہ اور لگن سے قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کے لیے اپنے فرائص احسن طریقہ سے نبھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں