ضلع خانیوال میں یوم عاشور کے 81 جلوس مقررہ مقامات پر پہنچ گئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلع خانیوال میں یوم عاشور کے 81 جلوس مقررہ مقامات پر پہنچ گئے
ضلع بھر میں 10 محرم کو اے بی ،سی کیٹگری کے 82 ماتمی جلوس نکالے گئے
تلمبہ میں نکالا جانے والا آخری جلوس بھی منزل کی طرف رواں دواں
ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیئے گئے
محکمہ صحت،سول ڈیفینس،میونسپل کمیٹیز،ریسکیو 1122,پی ٹی سی ایل و دیگر محکموں کے افسران ملازمین بھی جلوسوں کے ساتھ موجود رہے
ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی جلوسوں کی کنٹرول روم سے کڑی مانیٹرنگ کی گئی
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید کے ہمراہ کنٹرول روم میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے موجود ریے
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر نکالے جانے والے جلوس کی خود بھی فیلڈ میں نگرانی کی
امن کمیٹی کے ارکان اور علماء کرام بھی قیام امن کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہے
ضلع میں اے کیٹگری کے 6 اور بی کیٹگری کے 7 جلوس بھی مقررہ مقامات پر پہنچ چکے ہیں:ڈپٹی کمشنر
انتظامیہ و پولیس نے محرم پر مثالی انتظامات کئے :ڈپٹی کمشنر
تمام محکموں کے افسران اور ملازمین شاباش کے مستحق ہیں:ظہیر عباس چٹھہ