ہمہ جہت اداکار شجاع سمیع یومِ آزادی پر لا رہے ہیں خوشیوں کا پیغام
کراچی (م۔ح) ہم سب جانتے ہیں کہ اداکار شجاع سمیع سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔ ان کی کمپین
زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر وہ یومِ آزادی پر ”خوشیاں“ کے نام سے ایک شارٹ فلم ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم کا مقصد لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ آزادی کے حقیقی معنوں کو آشکار کرنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی کمپین کے اصل رنگ بھی اس فلم میں نظر آٸیں گے۔ اداکار شجاع سمیع نے بتایا کہ ان کا مقصد لوگوں کو ذہنی دباٶ سے آزاد کرانا ہے۔
اس فلم کو ریحان صدیقی اور ندیم قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے عماد قاصر اور ماہم حیا صفدر نے تحریر کیا ہے۔ جب کہ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں قطر، سعودیہ عرب اور امریکہ سے بھی لوگ شامل ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شجاع سمیع کی تحریک بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ امید ہے کہ مثبت پیغام پر مبنی یہ شارٹ فلم شاٸقین کو ضرور پسند آٸے گی۔