40

قبائلی عوام مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

قبائلی عوام مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

مہمند( افضل صافی )قبائلی عوام مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمتh کرتے ہیں ، ترقیاتی کام نہیں اپنی سرزمین پر ہر صورت میں امن چاہتے ہیں،22اگست کو کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں امن واک کا انعقاد کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہارمہمند سیاسی اتحاد کے رہنماؤں جے یوآئی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی، ایم این اے ساجد خان مہمند، جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید خان، ن لیگ کے صدر زرخان صافی، پی پی پی کے جہانگریز خان اور دیگر پیر کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر مہمند سیاسی اتحاد کے رہنماؤ ں نے کہا کہ گزشتہ بدامنی کی لہر کے دوران قبائلی اضلاع سمیت پورے ملک میں اب تک 80ہزار سے زائد بے گناہ افرادجاں بحق ہوگئیں ہیں۔ ہم بالخصوص قبائلی مزید اس قسم کے بدامنی اور افراتفری کی واقعات کے متحمل نہیں ہوسکتے ہر حال میں قبائلی اضلاع میں امن کی فضاء برقرار رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سب سے زیادہ قبائلی عوام متاثر ہوگئے تھے

اور آئندہ کیلئے بدامنی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا حال ہی میں قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اس قسم کے گھناؤنی واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچا یا جائے۔مقررین نے کہا کہ اس ضمن میں آئندہ 22اگست کو ہیڈکوارٹر غلنئی کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں مہمند سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام امن واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علاقے کے

ہرمکتبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھرپور طریقے سے شرکت کی استد عا کی گئی ہے جبکہ دیگر قبائلی اضلاع کے سیاسی وفلاحی تنظیموں کے کارکنوں اور رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے حوالے سے واک کا اہتمام کریں تاکہ علاقے کے عوام میں شعور اور آگاہی کو بیدار کیا جائے تاکہ آئندہ کیلئے وہ ہرقسم کی سازشوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں