مہمند میں میاواکی پلانٹیشن کا افتتاح ۔ ضلع بھر کے تمام سمال ڈیمز کے حدود میں اس طرح پلانٹیشن کرینگے
ضلع مہمند
مہمند میں میاواکی پلانٹیشن کا افتتاح ۔ ضلع بھر کے تمام سمال ڈیمز کے حدود میں اس طرح پلانٹیشن کرینگے ۔ عوام کو چاہیے کہ وہ پودوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ تاکہ ضلع مہمند جلد سر سبز شاداب بن سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فارسٹ آفیسر ارسلان طارق، ڈائریکٹر محمد اسماعیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء الرحمان ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند عبداللہ، ناظم اعلیٰ لوئر مہمند نوید احمد ، ایم این اے ساجد خان، پی آر سی ایس کے سیکرٹری فوزی خان و دیگر نے جئے سمال ڈیم کڑپہ کے مقام پر میاواکی پلانٹیشن کے مختلف میواجات کے پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔ کہ ہم کوشش کریں گے
تاکہ ہم جلد ضلع مہمند کے بنجر زمین اور غیر آباد پہاڑی علاقوں کو سر سبز و شاداب بنائنگے۔ اگر کوئی مفت زمین دے سکتے ہیں تو ہم اس کے زمین پر بھی جنگلات اور مختلف پودوں کی پلانٹیشن کرینگے ۔ اس موقع پر پی آر سی ایس،ریسکیو، سکول طلباء، سیول ڈیفنس کے اہلکاروں کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے پودے لگائے