ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ، ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ
اجلاس میں اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ انہار، پولیس، صحت، تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی جسمییں ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو1122سمیت تمام متعلقہ محکموں کوچوکس کر دیا ہے اور انہوں نےتحصیل میاں چنوں و کبیروالہ کے اسسٹنٹ کمشنرز ،اری گیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو الرٹ بھی جاری کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے دریائے راوی میں سیلاب کے خطرہ پر بیٹ کے علاقوں میں مقیم لوگوں کے فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا ہے۔
مال و دیگر محکموں کے افسران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں انہوں نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ فلڈ سے متعلقہ سازو سامان اور مشینری ورکنگ حالت میں رکھیں اورممکنہ سیلاب کی صورت میں متاثرہ لوگوں کے کھانے پینے اور جانوروں کی خوراک کا بھی پورا بندوبست رکھا جائے۔