عمران خان کی پمز آمد، شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
عمران خان کی آمد کے موقع پر پمز اسپتال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ عمران خان ملاقات کیلئے اسپتال پہنچےتاہم وہ اپنی گاڑی میں ہی موجود رہے۔
پمز اسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں اور اسپتال پراضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے اسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے، ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں۔