32

زاہدموہانہ خطرناک ڈکیت کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار‘ملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 8موٹرسائیکل‘و دیگر برآمد‘ملزمان سے تفتیش جاری

زاہدموہانہ خطرناک ڈکیت کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار‘ملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 8موٹرسائیکل‘و دیگر برآمد‘ملزمان سے تفتیش جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی)زاہدموہانہ خطرناک ڈکیت کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار‘ملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 8موٹرسائیکل‘نقدی او رملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ رپیٹر‘پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمد‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔اس ضمن میں ڈی پی اوجلیل عمران خان غلزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ زاہدموہانہ گینگ کچھ عرصہ سے کبیروالا او رگردونواح میں اپنی کریمنل سرگرمیوں میں متحرک تھا اس گینگ کی کریمنل وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے

انہوں نے گینگ کی گرفتاری کیلئے سپشیل ٹیم تشکیل دی اور ٹیم کو کچھ ضروری گائیڈ لائن دیں‘ٹیم نے زاہد موہانہ گینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنے ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں اس گینگ کے سرغنہ زاہد ولد ظہورحسین قوم موہانہ سکنہ محمد شاہ بست اورساتھی محمد وسیم ولدمحمدبخش قوم ماچھی چوکی ہراج کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی انٹروگیشن کے دوران انکشاف کیے

کہ انہوں نے تھانہ سرائے سدھو اورکبیروالاسٹی میں سردارپورہیڈ‘کھجی والی‘چوپڑہٹہ روڈ‘باگڑسرگانہ‘کوٹ اسلام‘جھنگ روڈ‘لاری اڈا روڈپر اسلحہ کے زورپر شہریو ں سے موٹرسائیکل اورنقدی چھیننے کی وارداتیں کیں۔خطرناک زاہد موہانہ ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان مزاحمت پر فائر کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے‘

ملزمان اقدام قتل، موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ڈی پی او جلیل عمران خان نے موٹر سائیکل کی چابیاں اور نقدی مدعیان کے حوالے کیں جبکہ مدعیان کی جانب سے ڈی پی او خانیوال اور پولیس ٹیم انسپکٹر مہر سعید احمد‘سب انسپکٹر مہر اخلاق احمد ودیگرملازمین کو پھولوں کے ہار پہنا کر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈی پی ا ونے زاہدموہانہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر مامور سی آئی اے ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دئیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں