29

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل کے اوور بجلی بلنگ کے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ملتان روڈ پل 114 ٹن آر ٹریفک کے لیے کھول دی گی

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل کے اوور بجلی بلنگ کے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ملتان روڈ پل 114 ٹن آر ٹریفک کے لیے کھول دی گی

جہانیاں/خانیوال (سعید احمد بھٹی) “اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل کے اوور بجلی بلنگ کے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ملتان روڈ پل 114 ٹن آر ٹریفک کے لیے کھول دی گی “

ملتان روڈ پل 114 ٹن آر پر دیہاتیوں نے ایف پی اے اور دیگر اوور چارجنگ بجلی کی بلنگ کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا. ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں چوہدری عبدالکریم ، قائم مقام اور سب انسپکٹر تھانہ سٹی مقصود احمد کے ہمراہ احتجاج میں شامل مظاہرین کے راہنماؤں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ آپ کے جائز مطالبات ہائیر اتھارٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے تاکہ آپ کے اصل مسائل فوری حل ہو سکیں، کامیاب مذاکرات کے بعد رکاوٹیں ختم کر کے شاہراہ عام کھول دی گئی، بروقت اقدام اٹھانے پر دیہاتیوں نے ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل اور ڈی ایس پی پولیس سرکل جہانیاں چوہدری عبدالکریم کے اقدام کو سراہا، اس موقع پر شہزاد گل اور دیگر مظاہرین موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں