سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے خانیوال فلڈ سیکٹر کا دورہ
بہترین انتظامات کو سراہا اور مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ کی صورت میں فارمرز کو فی الفور ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں. اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر تحسین اعجاز کا کہنا تھا کہ ضلع خانیوال میں سیلاب سے قبل جانوروں کی پری مون سون ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے اور فلڈ ریلیف کیمپس میں جانوروں کے علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات بھی موجود ہیں تاکہ سیلاب کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے.