54

عراق: کربلا کے قریب لینڈسلائیڈنگ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

عراق: کربلا کے قریب لینڈسلائیڈنگ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

عراق: کربلا کے قریب لینڈسلائیڈنگ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

محکمہ شہری دفاع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے ہوئے بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا گیا ہے — فوٹو: گارجین
محکمہ شہری دفاع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے ہوئے بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا گیا ہے — فوٹو: گارجین

عراقی شہر کربلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا۔

عراقی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبےہونے کا امکان ہے، ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

برطانوی اخبار گارجین کے مطابق محکمہ شہری دفاع  کے ترجمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ عراقی شہر کربلا کے قریب حضرت علیؓ سے منسوب ایک مزار ’’قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ریت اور  پتھر مزار کے اوپر گرے جس کے باعث مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ملبے  سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=81chFAoFM1Y&t=20s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں