30

عمران خان کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پرانسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پرانسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پرانسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف  انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ  کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے اور کام سے روکنے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج اورپولیس افسران کوڈرایا دھکمایا اور ان کی تقریر کا مقصد پولیس حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا۔

ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرانے دھمکانے کا مقصد پولیس افسران اور عدلیہ کو قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے سے روکنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں