30

پاک فضائیہ کا بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے آپریشن جاری۔ ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کا بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے آپریشن جاری۔ ترجمان پاک فضائیہ

26 اگست، 2022: پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہے اور انکی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔ پی اے ایف بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور طریقے سے ریاستی اداروں اور سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ نے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں

جہاں پی اے ایف کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو مفت علاج اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیاء ضروریہ بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کیں۔ قبل ازیں، آج پی اے ایف کا سی 130 طیارہ نورخان ایئربیس سے امدادی سامان لے کر سکھر پہنچا۔ طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے 14000 پاؤنڈ امدادی سامان لے

کر پہنچا جس میں خوراک، خیمے اور ادویات شامل تھیں۔ پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ موجودہ ریلیف آپریشن پاکستان ائیر فورس کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
پی اے ایف کے ترجمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں